پاکستان کا دو ٹوک فیصلہ ہے ہندوستان کے ساتھ تجارت نہیں ہو سکتی، شاہ محمود قریشی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

داسو حملے میں چینی شہریوں کی ہلاکت پر افسوس ہے، چین کا نقصان پاکستان کا نقصان ہے، شاہ محمود قریشی
داسو حملے میں چینی شہریوں کی ہلاکت پر افسوس ہے، چین کا نقصان پاکستان کا نقصان ہے، شاہ محمود قریشی

ملتان:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت ایٹمی طاقتیں ہیں، مسائل کا واحد راستہ ڈائیلاگ ہیں،ہمیں بھارت سے مذکرات کرنے میں کوئی گھبراہٹ نہیں، اگر ہندوستان آگے بڑھنا چاہتا ہے تو اسے بات چیت کا ماحول بنانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دو ٹوک فیصلہ ہے ہندوستان کے ساتھ تجارت نہیں ہو سکتی، جنوبی پنجاب کے حوالے سے کسی سازش کو پروان چڑھنے نہیں دیں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اگر کوئی بھی بیوروکریٹ صوبے کی رکاوٹ میں آیا میں اس سے ٹکراؤں گا،بہاولپور، ملتان میں سیکٹریٹ قائم رہے گا، تمام افسران کو اختیارات مکمل دئیے جائیں گے، بظاہر دیکھائی دے رہا ہے نواز شریف کو اب کوئی بیماری سے خطرہ نہیں، پاکستان واپس آنا چا ہیے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے ملک سے باہر تھا، جب پاکستان پہنچا تو میرے بیٹے نے ایک نوٹیفکیشن وٹس ایپ کیا، جب میں نے وہ نوٹیفکیشن دیکھا تو مجھے تعجب ہوا۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ وہ نوٹیفکیشن تحریک انصاف کے منشور کی نفی کر رہا تھا، جنوبی پنجاب کے وزراء نے اس نوٹفکیشن کا فوری نوٹس لیا، میں جنوبی پنجاب کے تمام صوبائی و قومی اسمبلی کے ارکان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

وزیر خارجہ نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب کے نوٹس میں جب یہ بات آئی تو جنوبی پنجاب نوٹیفکیشن کو درست کیا، ہم اب جنوبی پنجاب کے حوالے سے کسی سازش کو پروان چڑھنے نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہاکہ پیر کی صبح میں وزیراعلی پنجاب سے جنوبی پنجاب کے معاملے والے نوٹیفکیشن پر بات کروں گا۔ انہوں نے کہاکہ میں واضح طورپر کہنا چاہتا ہوں بیورو کریسی کے معاملے پر میں خاموش نہیں رہونگا، اگر کوئی بھی بیوروکریٹ صوبے کی رکاوٹ میں آیا میں اس سے ٹکراؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم معاملے کی مکمل تحقیقات کر رہے ہیں۔ پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے سوال پر وزیر خارجہ نے کہاکہ پاکستان نے ہمیشہ دوستانہ تعلقات کی خواہش کی، پاکستان اور ہندوستان دونوں اٹیمی قوتیں ہیں، دونوں ممالک کے مسائل کا حل واحد راستہ ڈائیلاگ ہیں۔

انہوں نے کہاکہ بہاولپور، ملتان میں سیکٹریٹ قائم رہے گا، تمام افسران کو اختیارات مکمل دئیے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ چار ارب روپے جنوبی پنجاب سیکٹریٹ کے لیے رکھا، ہمیں با اختیارات افسران چاہئیں۔

انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پریشان کن ہے، ہمیں بھارت سے مذکرات کرنے میں کوئی گھبراہٹ نہیں، اگر ہندوستان آگے بڑھنا چاہتا ہے تو اسے بات چیت کا ماحول بنانا ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے جنوبی پنجاب صوبے کے خواب کو اپنے منشور میں رکھا، وزیراعظم آئیں گے صوبے کی بنیاد رکھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف اقتدار میں رہے نہ رہے کوئی اب کوئی بھی جنوبی پنجاب سے اختیارات واپس نہیں لے سکتا۔

Related Posts