کراچی:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ شہید بینظیر بھٹو کی پارٹی نہیں رہی بلکہ اب زرداری گروپ کی پارٹی ہے اور اٹھارویں ترمیم ان کے لوٹ مار کا ذریعہ بنی ہوئی ہے۔
پیپلز پارٹی والے بھٹو کی برسی مناتے ہیں لیکن ان کے فلسفے اور نظریے کو پی پی والوں نے پست پشت ڈال دیا ہے موجودہ پیپلز پارٹی کا ایجنڈا لوٹ مار، کرپشن اور بے ایمانی ہے۔
ان خیالات کا اظہارا نہوں نے حنید لاکھانی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کیا، حنید لاکھانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے وزراء نے کرپشن کی نئی نئی دکانیں کھول رکھی ہیں خود بھی کھاتے ہیں اور بلاول ہاؤس بھی نذرانے بھجوائے جاتے ہیں۔
اس وقت پیپلز پارٹی پر زرداری کا قبضہ ہے اور زرداری کو ساری دنیا کرپشن کا بادشاہ اور مسٹر ٹین پرسنٹ کے نام سے پہنچانتی ہے، انہوں نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہاد ت کے بعدزرداری نے ان کا نظریہ بھی دفن کردیا تھا۔
پیپلز پارٹی والے اب بھٹو کی برسی صرف عوام کی ہمدردی حاصل کرنے کے مناتے ہیں تا کہ سندھ کی عوام سے بھٹو کا نام لیکر ووٹ لے سکیں اور ان کو بے وقوف بنا سکیں۔
جمہوریت کے نام پر پیپلز پارٹی والے کبھی عوام کو دھوکہ دیتے ہیں اور کبھی اپنے اتحادیوں کو، آصف علی زرداری کی پالیسی اور سوچ یہ ہے کہ جہاں ذاتی مفاد پورا ہورہا ہو وہاں کسی کو بھی دھوکہ دے دو۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ کی عوام کو سسک سسک کر مرنے پر مجبور کر دیا ہے سندھ کے لوگوں کے پاس نہ تو پینے کاپانی ہے، نہ ہی کھانے کو روٹی اور نہ ہی رہنے کو مکان ہے۔
بس کسی بھی طرح ووٹ حاصل کرنے کے لیئے پیپلز پارٹی والوں نے بھٹو کو زندہ رکھا ہوا ہے جبکہ سندھ کی عوام کبھی کتے کے کاٹے مر رہی ہے اور کبھی بھوک وپیاس سے مررہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آصف علی زرداری نے اٹھارویں ترمیم کی ہی اس لیئے تھی کیونکہ وہ لوگ جانتے تھے کہ ان کی سیاست اب صرف ایک صوبہ تک ہی محدود ہوجائے گی۔