صومالیہ کے دارالحکومت میں شدت پسند تنظیم الشباب کا حملہ، متعدد فوجی ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صومالیہ کے دارالحکومت میں شدت پسند تنظیم الشباب کا حملہ، متعدد فوجی ہلاک
صومالیہ کے دارالحکومت میں شدت پسند تنظیم الشباب کا حملہ، متعدد فوجی ہلاک

موغادیشو: صومالیہ میں شدت پسند تنظیم الشباب نے فوجی اڈوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں متعدد سرکاری فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق موغادیشو کے دارالحکومت میں قائم نیشنل آرمی کے دو  اڈوں پر الشباب کے شدت پسندوں نے ہفتے کی صبح حملہ کیا تھا۔ حملے کے بعد دو دھماکے سنے گئے اور فائرنگ کی آوازیں آتی رہیں ، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ تیسرا دھماکہ فوجی قافلے پر کیا گیا۔

صومالیہ کی فوج کے ترجمان نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ الشباب کے حملوں میں متعدد فوجی اہلکار مارے گئے ہیں جب کہ حملوں کے بعد فوری دیگر فوجی اڈوں پر سکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے۔

فوجی ترجمان کا کہنا تھا کہ حملے کے بعد متاثرہ فوجی اڈوں پر صورتحال اب مکمل کنٹرول جبکہ قریبی جنگلات میں شدت پسندوں کو گرفتاری کرنے کے لئے سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب الشباب نے فوجی اڈوں پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ایک فوجی اڈے پر گاڑی کے ذریعے خودکش حملہ کیا اور دوسرا حملہ بھی اسی طرز پر کیا گیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ الشباب کے جنگجو فوجی دستوں کی اڈوں پر دوبارہ تعیناتی کو بھی روکیں گے۔

جنگجو تنظیم الشباب کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حملے میں ایک فوجی اڈے پر تین گاڑیوں کو نذرآتش کیا گیا تھا جبکہ دو گاڑیوں کو قبضے میں لیا گیا تھا جبکہ تیسرے حملے میں فوج کی گاڑی کو دھماکا خیز ڈیوائس کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کے ساتھ امن معاہدہ خطے میں خوشحالی کی نئی نوید لے کر آئے گا،سعودی وزیر خارجہ

Related Posts