جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرا ون ڈے، پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرا ون ڈے، پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرا ون ڈے، پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

جوہانسبرگ میں قومی کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد میزبان کرکٹ ٹیم نے بیٹنگ شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر میزبان کرکٹ ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دے دی۔ قبل ازیں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 3 وکٹوں سے شکست دی تھی، آج 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ کھیلا جارہا ہے۔

جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے اپنی کرکٹ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ پہلے 5 اوورز کے دوران جنوبی افریقہ نے بغیر کسی نقصان کے 28رنز بنا لیے جبکہ چھٹے اوور کا کھیل جاری ہے۔  

یاد رہے کہ اِس سے قبل سنچورین میں پاکستان نے پہلے ون ڈے میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

آج سے 2 روز قبل پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔ جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 273رنز بنائے اور اس طرح پاکستان کو جیت کے لئے 274رنز کا ہدف دیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ کو شکست دے دی

Related Posts