پاکستانی ڈاکٹرعظمیٰ زیدی نے بون میروٹرانسپلانٹ فزیشن کاعالمی اعزازحاصل کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی ڈاکٹرعظمیٰ زیدی نے بون میروٹرانسپلانٹ فزیشن کاعالمی اعزازحاصل کرلیا
پاکستانی ڈاکٹرعظمیٰ زیدی نے بون میروٹرانسپلانٹ فزیشن کاعالمی اعزازحاصل کرلیا

کراچی: پاکستان کے شعبہ طب سے منسلک پہلی پاکستانی خاتون ڈاکٹرعظمیٰ زیدی نے یورپین  بون میرو ٹرانسپلانٹ فزیشن کا امتحان پاس کر کے عالمی اعزاز حاصل کرلیا۔

پوری دنیا سے اس امتحان میں 20 ماہرین ہیماٹالوجسٹ نے شرکت کی تھی۔ امتحان میں کامیابی پر 10 ڈاکٹرز کو عالمی اعزاز سے نوازہ گیا جن میں میں پاکستانی لیڈی ڈاکٹر عظمیٰ زیدی بھی شامل ہیں۔

ڈاکٹر عظمیٰ زیدی کا کہنا ہے کہ مجھے سرٹیفائیڈ بون میرو  ٹرانسپلانٹ فزیشن کا امتحان پاس کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ اعزاز میرے ملک پاکستان کے لیے قابل فخر ہے۔

عظمیٰ زیدی کا کہنا تھا کہ انہوں نے 2004 میں ایم بی بی ایس کے بعد 2009 میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ اور بلڈ ڈیزیز (این آئی بی ڈی) میں ہیماٹولوجی کی ٹریننگ شروع  کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہیماٹولوجی میں اعلی ترین امتحان کی تیاری میں معروف  بون میرو ٹرانسپلانٹ فزیشن ڈاکٹر طاہر شمسی کی نگرانی میں کام شروع کیا، 2014 میں کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز سے ہیماٹولوجی میں ایف سی پی ایس (فیلوشپ) حاصل کی۔

ڈاکٹر عظمیٰ زیدی کا کہنا تھا کہ این آئی بی ڈی کراچی میں بون میرو ٹرانسپلانٹیشن میں اسپیشلائزیشن  مکمل کیا اور 2017 میں بون میرو ٹرانسپلانٹ کی بھی فیلوشپ مکمل کی۔

انہوں نے بتایا ہے کہ پچھلے تین سال سے این آئی بی ڈی کے شعبہ بون میرو ٹرانسپلانٹ کی سربراہ کی سربراہی کررہی ہیں۔ 2021 میں  یورپین بون میرو ٹرانسپلانٹ فزیشن کے امتحان میں کامیابی حاصل جس کی بعد اس خطے کی پہلی سرٹیفائڈ بون میرو ٹرانسپلانٹ فزیشن کا اعزاز حاصل کرلیا۔

Related Posts