سابق ٹی وی ایکٹریس اور میزبان شائستہ لودھی پردیس نامی ڈرامے کے اختتام کے ایک طویل عرصے بعد ٹی وی کی اسکرین پر نئے پراجیکٹ کے ساتھ جلوہ گر ہونے کیلئے تیار ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ شائستہ لودھی سے اداکار اور فلم ساز ہمایوں سعید نے رابطہ کیا اور ایک پراجیکٹ کیلئے شائستہ لودھی کو اداکاری پر راضی کیا جس میں مرینہ خان بطور ڈائریکٹر حصہ لے رہی ہیں۔
سماجی رابطے اور فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنی ایک پوسٹ میں اداکارہ شائستہ لودھی نے زبیدہ عرف زوبی کا مداحوں سے متعارف کرانے کیلئے اپنی ایک تصویر شیئر کی۔
اداکارہ شائستہ لودھی کے نئے ڈرامہ سیریل میں سرمد سلطان کھوسٹ، بشریٰ انصاری، گوہر رشید، شرمین علی اور عفان وحید بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔
قبل ازیں اداکارہ شائستہ لودھی پردیس نامی ٹی وی ڈرامے میں جلوہ گر ہوئی تھیں جس میں انہوں نے ایک شادی شدہ اور مضبوط پاکستانی خاتون زبیدہ کا کردار ادا کیا تھا۔ شائستہ لودھی آخری بار 2017ء کے ڈرامے خان میں جلوہ گر ہوئی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: معروف ٹک ٹاکر کنول آفتاب اور ذوالقرنین شادی کے بندھن میں بندھنے کیلئے تیار