بھارتی فلم ساز پربھودیوا نے زندگی کی 48بہاریں دیکھ لیں، سلمان خان کی مبارکباد

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی فلم ساز پربھودیوا نے زندگی کی 48بہاریں دیکھ لیں، سلمان خان کی مبارکباد
بھارتی فلم ساز پربھودیوا نے زندگی کی 48بہاریں دیکھ لیں، سلمان خان کی مبارکباد

بھارتی فلم ساز پربھو دیوا کی آج 48ویں سالگرہ ہے، فلم ایکٹر سلمان خان نے پربھو دیوا کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی فلم وانٹیڈ کے ڈائریکٹر کو ہیپی برتھ ڈے کہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پربھو دیوا نے سلمان خان سمیت بڑے بڑے بھارتی اداکاروں کے ساتھ کام کیا ہے اور ایک کوریو گرافر، فلم میکر اور اداکار کی حیثیت سے پربھودیوا کو بہت سراہا جاتا ہے۔

ہر سال 3 اپریل کے روز پربھودیوا اپنی سالگرہ مناتے ہیں، رواں برس متعدد فنکاروں اور مداحوں نے پربھودیوا کو مبارکباد پیش کی۔ سلمان خان نے بھی پربھودیوا کی ایک تصویر سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے شیئر کی۔

اداکار سلمان خان نے پربھودیوا کو 48ویں سالگرہ کی مبارکباد دی جبکہ پربھودیوا بھارتی فلموں کے منجھے ہوئے ڈانس ڈائریکٹر (کوریوگرافر) سمجھے جاتے ہیں جو درجنوں فلموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Salman Khan Films (@skfilmsofficial)

بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں اداکاری کے میدان میں کامیابی کے بعد پربھودیوا نے سلمان خان کی فلم وانٹیڈ میں ڈائریکٹر کے طور پر پہلی انٹری دی اور یہ فلم 100 کروڑ کمانے والی فلموں میں شامل ہوئی۔

سلمان خان اور پربھودیوا ایک بار پھر 2019ء میں اکٹھے ہوئے اور دبنگ 3 نامی فلم میں مداحوں سے خوب داد سمیٹی۔ پربھو دیوا کی اگلی فلم رادھے ہوگی جس  میں سلمان خان اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

فلم رادھے کے دیگر اداکاروں میں دیشا پٹنی، جیکی شروف اوررندیپ ہودا شامل ہیں۔ رواں برس یہ فلم 13 مئی کے روز عید کے موقعے پر ریلیز کی جائے گی، جیسا کہ اداکار سلمان خان کی دیگر فلموں کی ریلیز کی تاریخ ہوا کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شردھا کپورکے کتے کی 10ویں سالگرہ دھوم دھام سے منائی گئی

 

Related Posts