دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 13 کروڑ 8 لاکھ افراد متاثر، 28 لاکھ 50ہزار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 13 کروڑ 8 لاکھ افراد متاثر، 28 لاکھ 50ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 13 کروڑ 8 لاکھ افراد متاثر، 28 لاکھ 50ہزار ہلاک

جنیوا:  دُنیا بھر میں کورونا سے 13 کروڑ 8 لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 28 لاکھ 50ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 13کروڑ 8لاکھ 7 ہزار 190افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس سے متاثرہ 28 لاکھ 50ہزار 385افراد جان کی بازی ہار گئے۔ 

مہلک کورونا وائرس کا شکار ہونے والے97ہزار614فراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 26لاکھ 55ہزار949 ہو گئی۔ 

کورونا وائرس کے متاثرین میں سے 10 کروڑ 53لاکھ 856افراد صحت یاب ہوئے جبکہ 2 کروڑ 25لاکھ 58 ہزار 335افراد وائرس کے باعث معمولی تکالیف کا شکار ہیں۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک جاپان، تھائی لینڈ اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، روس، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت اور برازیل متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں فرانس چوتھے، روس پانچویں، برطانیہ چھٹے، اٹلی ساتویں، ترکی آٹھویں، اسپین نویں جبکہ جرمنی دسویں نمبر پر موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں کورونا کی صورتحال بگڑگئی،مزید 10 افراد انتقال کر گئے

Related Posts