اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی سے پاکستان میں جاپان کے سفیر کونینوری ماتسودا نے ملاقات کی ہے۔
جاپان کے سفیر کونینوری ماتسودا نے وزیر بحری امور کو گورنگی فش ہاربر اتھارٹی کے اپنے دورے سے آگاہ کیا اور شفافیت اور منصوبے کی تعمیر کی رفتار پر وزیر اور وزارتِ بحری امور کی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
ملاقات میں کورنگی فش ہاربر کی دیگر بندرگاہوں اور مرکزی شہر سے جوڑنے کے حوالے سے مختلف امکانات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں ممالک کے مابین تعلقات کے فروغ و استحکام کیلئے جاپانی سفیر نے وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی کو جاپان کے دورے کی دعوت دی جسے وزیر بحری امور نے دعوت قبول کرتے ہوئے معزز سفیر کا شکریہ ادا کیا۔