190 تولہ سونا چوری کا ڈرامہ فلاپ، مدعی خود ملزم نکلا، درخشاں پولیس نے دھرلیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Gulbahar police arrested the target killer

کراچی: درخشاں تھانے میں درج کرایا گیا 190 تولہ سونا کی ڈکیتی کا مقدمہ جھوٹا نکل آیا ۔ ڈیفنس فیز 6 خیابان حافظ کے رہائشی اصغر نے 20 مارچ کو گھر کے باہر ڈکیت کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

پولیس کے مطابق مدعی مقدمہ اصغر نے ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کے گھر پر شادی کی تقریب چل رہی تھی۔ اصغر اور اس بیوی بینک میں رکھے زیورات نکلوا کر لارہے تھے کہ گھر کے باہر دو موٹر سائیکل سواروں نے زیورات اور نقدی لوٹ لی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ مدعی کی جانب سے فراہم کردہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں واردات ہوتے دکھائی دے رہی تھی۔ تاہم ایف آئی آر نمبر  21/234 کی سائنسی بنیادوں پر تفتیش کی گئی تو شکوک و شبہات سامنے آنے لگے۔ واردات کے وقت علاقے کی جیو فینسنگ اور موبائل فون کے ٹیکنیکل ڈیٹا نے بھانڈا پھوڑ دیا۔

تھانہ درخشاں پولیس کا کہنا تھا کہ کچھ عرصہ قبل والدین نے اصغر خالق کو اپنے زیورات بینک لاکرز میں رکھنے کے لیے دیے تھے۔ اصغر اور اس کی بیوی نے مختلف اوقات میں تھوڑا تھوڑا کرکے سونا بیچ دیا تھا تاہم شادی کے موقع پر والدین نے بینک سے سونا لانے کا تقاضہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : حضرت لعل شہباز قلندر ؒکے مزار کا دروازہ توڑنے پر نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج

پولیس کے مطابق چونکہ زیورات تو اصغر خالق بیچ چکا تھا اس لیے ڈکیتی کی جعلی واردات کا منصوبہ بنایا۔ ملزم نے اپنی بیوی کے کزن فائق علی سے ڈرامے میں ڈاکو کا کردار نبھانے کا کہا۔ مقامی یونیورسٹی میں کوآرڈینیٹر خالق علی اپنے ساتھی کے ہمراہ واردات کا ڈرامہ کرکے فرار ہوگیا۔

حکام کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو بغیر اسلحہ دکھائے شاپر چھین کر فرار ہونے پر پولیس کو شک ہوا۔ علاقے کی جیو فینسنگ سے دو ملزمان کی مدعی مقدمہ کے ہمراہ موجودگی ظاہر ہوگئی۔ موبائل فون ریکارڈ میں واردات کے وقت تک مدعی اور ملزمان کی آپس میں 38 بار گفتگو ہوئی۔ پولیس کی مخصوص تفتیش کے دوران ملزمان نے تمام حقیقت کھول دی جس بنا پر ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Related Posts