بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند ہونے سے کورونا کا مزید پھیلاؤ رُک سکتا ہے، وزیر اعلیٰ سندھ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند ہونے سے کورونا کا مزید پھیلاؤ رُک سکتا ہے، وزیر اعلیٰ سندھ
بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند ہونے سے کورونا کا مزید پھیلاؤ رُک سکتا ہے، وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند ہونے سے کورونا کی تیسری لہر کا مزید پھیلاؤ رُک سکتا ہے، جبکہ پورٹ ایکٹوٹی، گوڈز ٹرانسپورٹ جاری رکھنا چاہتے ہیں، ہم اکیلے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند نہیں کر سکتے، قومی فیصلہ ہونا چاہیے۔

سندھ میں کورونا وائرس سے کل 4504 اموات ہوچکی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی صدارت میں کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں وزیر صحت، وزیرلیبر، وزیر بلدیات، مشیر قانون، پارلیمینٹری سیکریٹری صحت، چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس، ایڈیشنل چیف سیکریٹری، ڈبلیو ایچ او، آغا خان اسپتال اور انڈس اسپتال کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سندھ میں ایک ملین آبادی پر 68877 ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔ اس وقت تک کل 3.3 ملین ٹیسٹ ہوچکے ہیں، سندھ میں 664 آئی سی یو بیڈز وددھ وینٹ کا انتظام ہے، جبکہ 1872 ایچ ڈی یو بیڈز اور 1374 لو فلو آکسیجن بیڈز ہیں۔

کل 8913 ٹیسٹ کئے گئے تھے جن میں 2.7 فیصد یعنی 237 کیسز ظاہر ہوئے۔ اس وقت تک 265916 کیسز ہوچکے ہیں۔ جن میں 256384 صحتیاب ہوگئے ہیں۔ سندھ میں کل 4504 اموات ہوچکی ہیں۔ جو کل کیسز کا 1.7 فیصد ہے۔

سندھ میں مثبت تناسب 26 مارچ سے یکم اپریل تک 2.6 سے 2.66 رہا ہے۔ کراچی میں ڈائریکشن ریشو 4.63 فیصد،حیدرآباد میں 5 فیصد اور باقی اضلاع میں 1.57 فیصد ہے، پاکستان میں 11.21 فیصد مثبت کیسز ہیں۔

ڈبلیو ایچ اوکے نمائندے نے بتایا کہ پاکستان میں ویریئنٹ آف کنسرن (وی او سی) بی.1.1.7 آف یو کے آرگن کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں، سندھ میں یو کے سے آنے والوں کی ایک ماہ کا ڈیٹا جمع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وہ لاک ڈا ؤن نہیں چاہتے۔ ہم صرف بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کو 2 ہفتوں کیلئے بند کرنا چاہتے ہیں، ہم اکیلے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند نہیں کر سکتے یہ قومی فیصلہ ہونا چاہئے۔

Related Posts