نیب آئین اور قانون کے مطابق اپنے فرائض سر انجام دینے پر یقین رکھتا ہے، ترجمان نیب

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

NAB approved 5 investigations and 11 inquiries

اسلام آباد:قومی احتساب بیورو نے مورخہ یکم اپریل 2021 کو نجی چینل پر نشر ہونے والے آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ پروگرام” میں شوکت ترین کی بات چیت کی سختی سے تردیدکردی۔

نیب نے وضاحت کی ہے کہ نیب کاروباری حضرات کو بیش بہا دفعہ نہ صرف یقین دہانی کروا چکا ہے بلکہ چیئرمین نیب جناب جسٹس جاید اقبال نے کاروباری حضرات سے ملاقات اور اپنے خطابات میں بار ہا کہا ہے کہ نیب ایک معیشت دوست ادارہ ہے۔

نیب کاروباری حضرات کی ملک کی ترقی وخوشحالی کے لئے خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔مزید برآں نیب نے کاروباری حضرات کے انکم ٹیکس،سیلز ٹیکس اور انڈر انوائسنگ کے مقدمات ایف بی آر کو بھجوانے پر چیئرمین نیب کا شکریہ ادا کیا تھا۔ جس کو جیو ٹی وی سمیت ملک بھر کے تمام ٹی وی چینلز نے نشر اور اخبارات نے شائع کیا تھا جو کہ ریکارڈ کا حصہ ہیں۔

مزید برآں نیب کے اس وقت (1235)ریفرنسز مختلف احتساب عدالتوں میں زیر سماعت ہیں جن میں سے کاروباری حضرات کی تعداد ایک فیصد بھی نہیں جو کہ نیب کے خلاف کاروباری افراد سے متعلق نجی چینل کے پراپیگنڈہ کی نفی کرتا ہے۔

مزید بر آں قومی احتساب بیورو نے مورخہ یکم اپریل 2021 کونجی چینل پر نشر ہونے والے حامد میر کے پروگرام کیپیٹل ٹاک” پی ٹی آئی ایم این ایز کے دباؤ پر ڈی جی کا تبادلہ” کی سختی سے تردید کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ ڈی جی نیب ملتان کا تبادلہ ایک معمول کا عمل ہے۔

جس کی بنیادی وجہ ان کی 13مئی 2021کو ریٹائرمنٹ ہے۔ڈی جی نیب ملتان کو نیب ہیڈ کوارٹرز میں ڈی جی آگاہی اور تدارک تعینات کیا گیا ہے اور ان کو سہولت دی گئی ہے کہ وہ اگلے ماہ مئی 2021میں ریٹائر منٹ تک اپنے پنشن کے کاغذات کی تکمیل اور دیگر سرکاری امور احسن طور پر انجام دے سکیں۔

نیب نے ہمیشہ کہا ہے کہ اس کا تعلق کسی سیاسی جماعت،گروہ اور فرد سے نہیں بلکہ ریاست پاکستان سے ہے۔نیب ہمیشہ آئین اور قانون کے مطابق اپنے فرائض سر انجام دینے پر یقین رکھتا ہے۔ اس سلسلہ میں کوئی سیاسی دباؤ کار فرما نہیں اور نہ ہی قابل قبول ہے۔

Related Posts