اورنگی ٹاؤن میں کھدائی کے دوران برابر میں بنی 3منزلہ عمارت گر گئی، 3مزدور زخمی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اورنگی ٹاؤن میں کھدائی کے دوران برابر میں بنی 3منزلہ عمارت گر گئی، 3مزدور زخمی
اورنگی ٹاؤن میں کھدائی کے دوران برابر میں بنی 3منزلہ عمارت گر گئی، 3مزدور زخمی

کراچی: اورنگی ٹاؤن میں پلاٹ پر کھدائی کے دوران برابر والی 3 منزلہ عمارت گر گئی، متعد مزدور گرنے والی عمارت کے ملبے تلے دب گئے، 3 مزدوروں کو زخمی حالت مین نکال لیا گیا۔دیگر کی تلاش کا کام جاری ہے۔

چھیپا، ایدھی کے ریسکیو اہلکار امدادی کارروائیوں میں ہیں، جبکہ متعلقہ اداروں کے افسران و ملازمین غائب ہیں، ملبے سے نکالے گئے زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مزدوروں کی تعداد کا کسی کو علم نہیں، مالک مکان موقع سے فرار ہو گیاہے، گرنے والی عمارت میں دبا ہوا ایک مزدور ملبے میں بری طرح دبا ہوا تھا جس کے جسم کا کچھ حصہ نظر آرہا تھا، رضا کاروں کے مطابق ملبے میں دبا ہوا مزدور زندہ ہے اور اسے نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہیں۔

ریسکیو کے اہلکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں جبکہ متعلقہ اداروں کے اہلکاروں نے ابھی تک جائے حادثہ پر پہنچنے کی زحمت گوارہ نہیں کی ہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد، غیر قانونی تشہیری بورڈز کے خلاف ڈی ایم اے ٹاسک فورس کی کارروائیاں

Related Posts