مرحوم اداکار قادر خان کے بڑے بیٹے عبدالقدوس انتقال کرگئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مرحوم اداکار قادر خان کے بڑے بیٹے عبدالقدوس انتقال کرگئے
مرحوم اداکار قادر خان کے بڑے بیٹے عبدالقدوس انتقال کرگئے

ممبئی:مرحوم اداکار قادر خان کے بڑے بیٹے عبد القدوس کا کینیڈا میں انتقال ہوگیا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق عبدالقدوس مرحوم اداکار قادر خان کی پہلی اہلیہ کے بڑے بیٹے تھے۔

مرحوم اپنے اہل خانہ کے ہمراہ کینیڈا میں رہائش پذیر تھے، ایئرپورٹ پر سیکیورٹی افسر کی حیثیت سے فرائض سر انجام دیتے تھے۔جس سے ان کا گزر بسر ہوتا تھا۔

بالی وڈ کے مرحوم اداکار اور قلمکار قادر خان کے بیٹے کے انتقال کی خبرفوٹو گرافر ویرل بھیانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر دی، مگر انتقال کی وجہ ابھی تک سامنے نہیں آسکی ہے۔

بھارتی اداکار قادر خان کا 2018 میں 81 سال کی عمر میں انتقال ہوا تھا۔ ان کا انتقال بھی کینیڈا میں ہوا تھا۔انہوں نے بالی وڈ کو بے شمار کامیاب دیں۔

بالی ووڈ میں 300 سے زیادہ فلموں میں اداکاری سے لے کر ڈائیلاگ لکھنے تک کا کام کرنے والے قادر خان نے عذری خان سے شادی کی تھی۔ ان کے تین بیٹے ہیں جن میں سے عبدالقدوس سب سے بڑے تھے۔

مزید پڑھیں: کیا ہانیہ عامر نے منگی کرلی؟ تصویر سامنے آگئی

Related Posts