دورہ جنوبی افریقہ،پاکستانی ٹیم کو فیورٹ سمجھتا ہوں، بابر اعظم

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے میچ میں جیت پوری ٹیم کی محنت کا نتیجہ ہے، بابر اعظم
ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے میچ میں جیت پوری ٹیم کی محنت کا نتیجہ ہے، بابر اعظم

سینچورین:پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا دورہ جنوبی افریقہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ساؤتھ افریقین ٹیم کی طاقت کا بخوبی اندازہ ہے ہمارے کھلاڑی بلا خوف و خطر مقابلے کیلئے تیار ہیں۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آن لائن پریس کانفرنس میں کہا کہ کھلاڑی بغیر کسی دباؤ کے کھیلیں گے،توقع ہے کہ ہمارے ٹاپ فور بیٹسمین اسکور 350 تک پہنچا دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری بولنگ حریف ٹیم کو 300 سے کم اسکور تک محدود رکھنے کی صلاحت رکھتی ہے، جب بھی موقع ملا سرفراز احمد کو بھی کھلائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پریکٹس اچھی رہی ہے، کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کی کوشش کی ہے۔

ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے میچز ہمیں اتنے نہیں ملے جتنے ملنے چاہئیں تھے۔بابر اعظم نے بتایا کہ ماڈرن ون ڈے کرکٹ کو سامنے رکھ کر پلان بنائے ہیں،دنیا میں جس طرح کرکٹ ہو رہی ہے اس کے مطابق کھیلیں گے،ہماری کوشش ہے کہ جیتیں اور اپنے پوائنٹس کو بہتر کریں۔

کپتان نے کہا کہ کمبی نیشن ذہن میں ہے ایک دو تبدیلیاں ہوتی ہیں جو مناسب ہوگا کمبی نیشن کیلئے کھلائیں گے،سب کھلاڑی دستیاب ہوتے ہیں اور دیکھیں گے کہ کمبی نیشن میں کون سیٹ ہوتا ہے۔

بابر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ کنڈیشنز کس کیلئے اچھی ہیں اسی کے مطابق سب کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بہتری کی ہر وقت ضرورت رہتی ہے اس پر کام جاری رہتا ہے، میں سیریز کیلئے پاکستان ٹیم کو فیورٹ سمجھتا ہوں ہماری تیاری بہت اچھی رہی ہے،انشاء اللہ کامیاب ہوں گے۔

مزید پڑھیں:شعیب اختر نے بھارتی کرکٹر ٹنڈولکر کو اپنا پسندیدہ دشمن قراردیدیا

Related Posts