پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی، سرمایہ کاروں کے 46ارب روپے ڈوب گئے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی، سرمایہ کاروں کے 46ارب روپے ڈوب گئے
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی، سرمایہ کاروں کے 46ارب روپے ڈوب گئے

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کوکاروبار ی اتار چڑھاؤ کے بعد مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 44500پوائنٹس سے گھٹ کر 44400پوائنٹس پر آگیا،مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 46ارب روپے ڈوب گئے جبکہ 71فیصد حصص کی قیمتیں بھی گر گئیں۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 44880پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تاہم منافع کی خاطر فروخت کے دباؤ کی وجہ سے سے انڈیکس کی الٹی گنتی شروع ہو گئی اور کاروباری سرگرمیاں منفی زون میں آنے سے مندی کے بادل چھا گئے۔

مندی کا رجحان کاروبار کے اختتام تک غالب رہا۔جمعرات کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای100انڈیکس میں 159.75پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 44587.85پوائنٹس سے کم ہو کر 44428.10پوائنٹس پر آگیا۔

جبکہ 26.43پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 18268.62پوائنٹس سے گھٹ کر 18242.19پوائنٹس ہو گیا اس طرح کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 30498.20پوائنٹس سے کم ہو کر 30322.07پوائنٹس ہو گیا۔

کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 46ارب71کروڑ65لاکھ45ہزار340روپے ہو گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 78کھرب92ارب 19کروڑ90لاکھ 59ہزار577روپے سے گھٹ کر 78کھرب45ارب 48کروڑ25لاکھ 14ہزار237روپے ہو گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو 17اب روپے مالیت کے 31کروڑ35لاکھ 8ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ بدھ کو 25ارب روپے مالیت کے 44کروڑ39لاکھ4ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو مجموعی طور پر 391کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 102کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،278میں کمی اور 11کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

کاروبار کے لحاظ سے بائیکو پیٹرولیم 3کروڑ3لاکھ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ 2کروڑ54لاکھ،غنی گلوبل 1کروڑ79لاکھ،پی ٹی سی ایل 1کروڑ71لاکھ اور یونٹی فوڈز لمیٹڈ 1کروڑ39لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔

Related Posts