ثنا خان کی برج خلیفہ پرسونے کی پرت والی کافی پینے کی تصویر وائرل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sana Khan sips ‘gold plated coffee’ at top of Burj Khalifa

دبئی: دین اسلام کے خاطر شوبز ترک کرنے والی سابقہ بھارتی اداکارہ ثنا خان کی سونے کی پرت والی کافی پینے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

ماضی میں بالی ووڈ کی متعدد فلمیں کرنے والی سابقہ اداکارہ ثنا خان نے گزشتہ سال عالم دین مفتی انس سے شادی کرکے زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا تھا اور اس سے قبل وہ شوبز کو مکمل طور پر خیر باد کہنے کا اعلان کرچکی تھیں۔

سوشل میڈیا پر ہر وقت متحرک رہنے والی ثنا خان انسٹا گرام پر اب اپنے شوہر کے ہمراہ حسین جگہوں کی تصویر شیئر کرتی نظر آتی ہیں۔ اپنی ہی ایک جاری کردہ تصویر میں انہوں نے حیرانگی کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں:ہانیہ عامر کی سلیولیس ٹاپ میں تصاویر وائرل، سوشل میڈیا صارفین کی کڑی تنقید

ثنا خان کی جانب سے شیئر کردہ تصویر میں وہ دنیا کی سب سے اونچی عمارت برج خلیفہ میں بیٹھی ہاتھ میں کافی لئے باہر کے نظارے سے لطف اندوز ہوتی نظر آرہی ہیں۔ تصویر کی خاص بات یہ ہے کہ جو کافی وہ پی رہی ہیں اس پر سونے کی پرت چڑھی ہوئی ہے۔

 

ثنا خان نے ناشتے کی چند تصویر شیئر کرنے کے ساتھ کیپشن میں وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ جب آپ کا شوہر دنیا کی بلند و بالہ عمارت برج خلیفہ کی ٹاپ پر سونے کی پرت چڑھی ہوئی کافی کے ساتھ ناشتہ کروا کے سرپرائز دے۔

Related Posts