بورے والا، تیزرفتار کار اور ٹرک کا خوفناک تصادم، ایک ہی خاندان کے 8افرادجاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بورے والا، تیزرفتار کار اور ٹرک کا خوفناک تصادم، ایک ہی خاندان کے 8افرادجاں بحق
بورے والا، تیزرفتار کار اور ٹرک کا خوفناک تصادم، ایک ہی خاندان کے 8افرادجاں بحق

ضلع وہاڑی کی تحصیل بورے والا میں تیزرفتار کار اور ٹرک کا خوفناک تصادم ہواجس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 8افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ آج بورے والا شہر کے قریب پیش آیا جہاں لڈن روڈ پر تیزرفتاری کے باعث ایک کار ٹرک سے ٹکرا کر تباہ ہوگئی۔

حادثے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہو گئے جن کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ ریسکیو ٹیم کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 2 مرد، 3 خواتین اور 3 بچے جاں بحق ہوئے جو ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل حیدر آباد سے کراچی آنے والی دولہا کی کار کو حادثہ پیش آگیا جس کے نتیجے میں 30 سالہ دولہا جاں بحق ہوگیا جبکہ شادی کی تقریبات میں مصروف گھر کی خوشی غم میں تبدیل ہوگئی۔

 سپر ہائی وے کاٹھور کے قریب پیش آنے والے واقعے میں حیدر آباد سے ملیر پہنچنے والی دولہا کی کار موٹر وے ایم نائن پر حادثے کا شکار ہوئی۔ کراچی آنے والی بارات میں دولہا کی کار پاور سیمنٹ فیکٹری نوری آباد کے قریب ٹرک سے ٹکرا گئی۔

مزید پڑھیں: حیدر آبادسے کراچی آنے والی کار ٹرک سے ٹکرا گئی،دولہا جاں بحق

Related Posts