چین سے کورونا ویکسین کی 5 لاکھ خوراکوں کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چین سے کورونا ویکسین کی 5 لاکھ خوراکوں کی خریداری، پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی
چین سے کورونا ویکسین کی 5 لاکھ خوراکوں کی خریداری، پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

راولپنڈی: کورونا ویکسین کی 60 ہزار خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں جو 5 لاکھ خوراکوں کی پہلی کھیپ ہے، حکومت نے چین سے 15 لاکھ ویکسینز کی خریداری کامعاہدہ کیاہے۔

تفصیلات کے مطابق چینی کورونا ویکسین کین سائنو کی خریدی گئی 60 ہزار خوراکیں گزشتہ شب پاکستان پہنچیں ، آج مزید 5 لاکھ مزید خوراکیں پاکستان پہنچیں گی۔معاونِ خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے چین کا شکریہ ادا کیا۔ 

کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ راولپنڈی کے نور خان ائیر بیس پر گزشتہ شب پہنچی۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ جمعرات کو 5 لاکھ خوراکوں کی کھیپ موصول ہوگی۔ چین نے ضرورت کے وقت ہمیشہ ہماری مدد کی۔

قبل ازیں پاکستان نے چینی کینسو باؤلوجکس انک ویکسین کی 60 ہزار ویکسینیں خریدیں۔ منگل کے روز بھی کورونا ویکسین کی 60 ہزار خوراکیں اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچی تھیں۔

پاکستان نے کینسنو ویکسین کی 60 ہزار خوراکیں اور سائنو فارم ویکسین کی 10 لاکھ خوراکیں خریدی ہیں۔ پاکستان نے چین سے ویکسین کی 10 لاکھ خوراکیں منگوائیں جس کی 3 کھیپیں موصول ہوئیں جن میں سائنو فارم کی 15لاکھ خوراکیں شامل تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: غریب ممالک کیلئے مختص لاکھوں کورونا ویکسینز پر بھارت نے قبضہ کرلیا

Related Posts