پاک فوج چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتی ہے، آرمی چیف

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک فوج چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتی ہے، آرمی چیف
پاک فوج چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتی ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ یہ تعلقات مزید مستحکم ہوتے جارہے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری ہونے ہونے والے اعلامیے کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات چینی سفیر ، کینیدین ہائی کمشنر اور یورپی یونین کے سفیروں نے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور ، علاقائی اور بین الاقوامی سکیورٹی کی صورتحال اور دفاعی تعاون کے شعبوں میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ان ملاقاتوں میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق چینی سفیر نے آرمی چیف سے ملاقات میں سی پیک پر پیشرفت اور خطے کی سکیورٹی صورتحال اور افغان امن پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے موقع پر چینی سفیر نے خطے میں امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا جبکہ افغان امن عمل کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

آرمی چیف نے انسداد کورونا کیلئے چین کے تعاون اور کوششوں کی تعریف کی ۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج چین کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتی ہے۔

Related Posts