سندھ میں گزشتہ 24گھنٹوں میں 275نئے کیسز رپورٹ ہوئے، وزیر اعلیٰ سندھ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ میں گزشتہ 24گھنٹوں میں 275نئے کیسز رپورٹ ہوئے، وزیر اعلیٰ سندھ
سندھ میں گزشتہ 24گھنٹوں میں 275نئے کیسز رپورٹ ہوئے، وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی:وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 مریض انتقال کرگئے جبکہ275 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور100افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 7853 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں 275 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ تشخیص کی شرح کا3.5 فیصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 مریض انتقال کرگئے جس سے اموات کی مجموعی تعداد 4497ہوگئی ہے جوکہ اموات کی شرح کا 1.7 فیصد ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اب تک3288631 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور265432کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید100مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد256052 ہوچکی ہے جو کہ بحالی کی شرح کا 96.5 فیصد ہے۔

انہو ں نے کہا کہ اس وقت4883 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے4594 گھروں میں،8آئسولیشن سینٹرز میں اور281مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 258مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے36 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ275نئے کیسز میں سے180 کا تعلق کراچی سے ہے۔

Related Posts