کشمیر کے مسئلے کے حل تک بھارت سے بات نہیں ہوسکتی، شیخ رشید

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کشمیر کے مسئلے کے حل تک بھارت سے بات نہیں ہوسکتی، شیخ رشید
کشمیر کے مسئلے کے حل تک بھارت سے بات نہیں ہوسکتی، شیخ رشید

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کشمیر کے مسئلے کے حل تک بھارت کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے۔ اسلام آباد پولیس کو مثالی بنائیں گے، سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت 8 نئے ڈرونز خرید رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے سیف سٹی پروجیکٹ کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سیف سٹی اتھارٹی کا قانون پاس کریں گے، 12 سو مزید کیمرے لگانے جارہے ہیں، 1800 کیمرے پہلے ہی کام کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا اسلام آباد میں قائم پولیس کی 3 چوکیاں بھی ختم کریں گے۔

شہر میں امن قیام کے لیے ایگل اسکواڈ لائیں گے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ بدنصیبی سمجھیں کہ 1122 کی سروس کے لیے 25 گاڑیاں آپریشنل کرنے لگے ہیں۔ این سی او سی سے درخواست کریں گے کہ پولیس عملہ کو بھی کرونا ویکسین لگائیں۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ میڈیا کے نمائندوں کےلیے ہاؤسنگ پروجیکٹ لا رہے ہیں جن کو پہلے پلاٹ مل چکے ہیں ان کو نئے پلاٹ نہیں دیئے جائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ چینی اسکینڈل کو نہیں دیکھ رہا اس کو کوئی اور دیکھ رہا ہے۔

کابینہ میں تبدیلی کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ تبدیلی بہت بڑا ایکشن ہوتا ہے سنا ہے وزراء کی تبدیلی ہو رہی یے، کیبنٹ میٹنگ میں پتہ چل جائے گا۔ یہ بھی سنا ہے کہ پی پی پنجاب میں تبدیلی کی باتیں کر رہی ہے،لیکن ایسا کچھ نہیں ہو گا،عمران خان بزدار کے ساتھ کھڑا ہیں ۔

Related Posts