کراچی: شہر کراچی میں برقی توانائی سے چلنے والی ایئرکنڈیشن بسوں کا افتتاح ہو گیا۔ ابتدائی طور پر بسیں سہراب گوٹھ سے نیٹی جیٹی پل تک چلائی جائیں گی۔ ابتدائی کرایا صرف 10 روپے مقرر کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کا کراچی کے شہریوں کے لئے برقی توانائی بس منصوبے کا تحفہ۔ وزیرٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے پبلک پارٹنر شپ کے تحت الیکٹرک بس کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزمائشی بنیاد پر نیٹی جیٹی سے سہراب گوٹھ باراستہ ایم اے جناح روڈ تک 10 بسیں چلائی جائیں گی۔
اویس قادر شاہ کا کہنا تھا کہ منصوبے کو کامیاب بنانے کے لیے 100 بسیں لائی جائیں گے۔ ایک بس اسٹاپ سے دوسرے اسٹاپ تک کرایہ 10 روپے رکھا گیا ہے۔ اس کا کرایہ فی کلو میٹر 4 روپے ہوگا۔ الیکٹرک بس صرف سیٹ ٹو سیٹ چلے گی۔ کسی کو اس مین کھڑے ہوکر سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔
صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے مزید کہا کہ سفائر گروپ کی بس مکمل طور پر الیکٹرک بس ہے۔ ہر ماہ بسوں کا اضافہ کریں گیں۔ ان کا کہنا تھا 2017 سے جتنا کام ہونا چاہیے تھا اتنا کام نہیں ہوا۔ کورونا کی وجہ سے بہت سی چیزیں متاثر ہوئی ہیں.
اویس شاہ نے کہا کہ نجی سرمایہ کار یہاں آئے ہیں۔ الیکٹرک بس منصوبہ پہلی مرتبہ سندھ میں چلے گی۔ اس سال کے آخر تک سو برقی توانائی سے چلنے والی بسیں سڑکوں پر آجائیں گے۔ کراچی میں پیپلزپارٹی کی حکومت نے ہر شعبے میں بہتر کام کیا ہے, بی آر ٹی بھی مکمل ہونے جارہا ہے۔ 250 بسوں کی خرایداری کا سلسلہ جاری ہے۔