وسیم اکرم کی بھارتی ٹیم کے ساتھ ہولی منانے کی تصویر کے سوشل میڈیا پر چرچے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فخر زمان نے مشکل کنڈیشنز میں ٹاپ کلاس ٹیم کیخلاف بہترین بلے بازی کی، وسیم اکرم
فخر زمان نے مشکل کنڈیشنز میں ٹاپ کلاس ٹیم کیخلاف بہترین بلے بازی کی، وسیم اکرم

کراچی:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز فاسٹ بالر وسیم اکرم بھی اپنے کرکٹ کے دنوں میں بھارتی ٹیم کے ہمراہ ایک ساتھ ہولی کا تہوار مناچکے ہیں۔

اس بات کا انکشاف ایک بھارتی پریزنٹر اور کمنٹیٹر گوتھم بھیمانی نے اپنے ٹوئٹ میں وسیم اکرم کے ہمراہ ہولی کھیلتے یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے کیا۔

بھارتی پریزنٹر اور کمنٹیٹر گوتھم بھیمانی نے بتایا کہ 1987 میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہمراہ تاج ویسٹ ہوٹل، بنگلور میں ایک ہی پول میں ہولی کھیلی۔

بھارتی کمنٹیٹر کا مزید کہنا تھا کہ یہ میری وسیم اکرم سے پہلی ملاقات بھی تھی۔ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے وسیم اکرم بھی چپ نہ رہ سکے اور کہا کہ آپ کو ہولی کی مبارک ہو۔

وسیم اکرم نے مزید کہا کہ 87ء کا بھارت کا دورہ ایک یادگار دورہ تھا۔یاد رہے کہ ہولی موسمِ بہار کا تہوار ہے جو سردیوں کا موسم ختم ہونے پر ہندو برادری جوش و خروش سے مناتی ہے۔

Related Posts