چین سے کورونا ویکسین کی 10 لاکھ مزید خوراکیں آئندہ ہفتے پاکستان پہنچیں گی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چین سے کورونا ویکسین کی 10 لاکھ مزید خوراکیں آئندہ ہفتے پاکستان پہنچیں گی
چین سے کورونا ویکسین کی 10 لاکھ مزید خوراکیں آئندہ ہفتے پاکستان پہنچیں گی

اسلام آباد: ہمسایہ ملک چین سے کورونا ویکسین کی 10 لاکھ سے زائد مزید خوراکوں پر مشتمل کھیپ آئندہ ہفتے پاکستان پہنچیں گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان نے چین سے کورونا ویکسین کی 10 لاکھ خوراکیں خریدنے کا معاہدہ کیا ہے اور کینسو ویکسین کی 6 لاکھ 60 ہزار خوراکوں کی خریداری کیلئے بھی آرڈر دے دیا ہے۔

معاونِ خصوصی کے بیان کے مطابق کینسو ویکسین کی 6 لاکھ 60 ہزار خوراکیں چند دن میں وصول کر لی جائیں گی جبکہ کورونا ویکسین کی لاکھوں اضافی خوراکیں بھی اپریل تک موصول ہوجائیں گی۔ قبل ازیں پاکستان کو سائنو فارم ویکسین کے 3 شپ منٹس وصول ہوچکی ہیں۔

دوسری جانب ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی زیرِ قیادت کوویکس نامی کورونا ویکسین کی 1 کروڑ 70 لاکھ خوراکوں کی ترقی پذیر ممالک کو فراہمی تعطل کا شکار ہے جس میں مزید رکاوٹیں پیدا کی جارہی ہیں۔ خوراکیں شیڈول کے تحت مارچ کے آخر تک وصول ہوجانی چاہئیں تھیں تاہم ایسا نہ ہوسکا۔

عالمی ادارۂ صحت کو کورونا ویکسین کی خوراکیں تیار کرکے دینے والے بھارتی سیرم انسٹیٹیوٹ نے خود بھارتی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے خوراکوں کی رسد کا رخ موڑ دیا ہے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں امریکا اور برازیل کے بعد بھارت تیسرا بڑا ملک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امیر ممالک غریب ملکوں کو ایک کروڑ ویکسینز کا عطیہ دیں۔ ادارۂ صحت

Related Posts