عاطف اسلم کا شادی کی سالگرہ پر اپنی اہلیہ کے لئے محبتوں بھرا پیغام

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عاطف اسلم کا شادی کی سالگرہ پر اپنی اہلیہ کے لئے محبتوں بھرا پیغام
عاطف اسلم کا شادی کی سالگرہ پر اپنی اہلیہ کے لئے محبتوں بھرا پیغام

اسلام آباد:معروف گلوکار عاطف اسلم نے اہلیہ سارہ بھروانہ کو اپنی ’کوئین‘ قرار دے دیا۔عاطف اسلم نے اپنی شادی کی 8ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اہلیہ کے ہمراہ اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں عاطف اسلم اور اْن کی اہلیہ گارڈن میں موجود پْرفضا ماحول سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Atif Aslam (@atifaslam)

عاطف اسلم نے تصویر کے کیپشن میں اہلیہ سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’میری ملکہ! مجھے اب بھی اس بات کی خوشی ہے کہ آپ مجھ سے ملیں ورنہ میری پتا نہیں کس سے شادی ہوجانی تھی۔

عاطف اسلم نے لکھا کہ آپ میری زندگی کی سب سے مضبوط شخصیت ہو۔انہوں نے اپنی اور اپنے دونوں بیٹوں کی طرف سے اہلیہ سے اظہارِ محبت کرتے ہوئے لکھا کہ ہم آپ سے بہت محبت کرتے ہیں۔

آخر میں عاطف اسلم نے اہلیہ کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد بھی دی۔عاطف اسلم کی جانب سے صرف ایک گھنٹے پہلے یہ تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ہے جسے اب تک تین لاکھ 70 ہزار سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں۔

دوسری جانب شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دینے کا سلسلہ بھی آج بھی جاری رہا۔واضح رہے کہ گلوکار عاطف اسلم اور سارہ بھروانہ سال 2013ء میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

Related Posts