مودی کا دورہ بنگلہ دیش، احتجاج کے باعث فیس بک کو بند کردیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فیس بْک کا اہم اقدام ”ماہر“ کا امتیازی نشان دینے کی تیاری کرلی
فیس بْک کا اہم اقدام ”ماہر“ کا امتیازی نشان دینے کی تیاری کرلی

ڈھاکہ:سوشل میڈیا کے معروف پلیٹ فارم فیس بک نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش میں اس کی سروسز کو احتجاج کے کی وجہ سے بند کردیا گیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کے خلاف مذہبی سیاسی جماعتوں سے منسلک ہزاروں افراد کا احتجاج جاری ہے، پولیس کی فائرنگ سے متعدد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حکومت کی طرف سے فیس بک کی بندش سے متعلق کوئی بیان نہیں آیا، تاہم ماضی میں اس نے احتجاج اور مظاہروں کو پھیلنے سے روکنے کے لیے انٹرنیٹ کی بندش کو بطور ہتھیار استعمال کیا۔

فیس بک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش میں ہماری سروسز کی بندش سے آگاہ ہیں، ہم صورتحال کو مزید سمجھنے کے لیے کام کر رہے ہیں اور ہمیں جلد از جلد سروسز کی مکمل بحالی کی امید ہے۔

فیس بک نے بیان میں مزید کہا کہ بنگلہ دیش میں جس طرح اس کی سروسز بند کی گئیں اسے اس پر سنگین خدشات ہیں، حالانکہ اس وقت کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کے لیے مواصلات کا موثرنظام ضروری ہے۔کوشش ہے کہ جلد سروس کو بحال کردیا جائے۔

مزید پڑھیں: میانمار میں فوج نے فائرنگ کرکے 89 مظاہرین کو موت کی نیند سلا دیا

Related Posts