نیول چیف کی کیڈٹ کالج سانگھڑ کی یوم والدین کی تقریب میں شرکت

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیول چیف کی کیڈٹ کالج سانگھڑ کی یوم والدین کی تقریب میں شرکت
نیول چیف کی کیڈٹ کالج سانگھڑ کی یوم والدین کی تقریب میں شرکت

سانگھڑ: چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا کہنا ہے کہ کیڈٹ کالج سانگھڑ میں عسکری اور جسمانی تربیت کا معیار استاتذہ کی انتھک محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق کیڈٹ کالج سانگھڑ میں 24 ویں سالانہ یوم والدین کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف نیول اسٹاف نے تعلیمی معیار اور کیڈٹس کی ٹریننگ میں کیڈٹ کالج سانگھڑ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ کیڈٹس کی جسمانی تربیت اساتذہ کی انتھک محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تقریب کے موقع پر کیڈٹس نے پریڈ، پی ٹی، جمناسٹکس اور ٹینٹ پیگنگ کا شاندار مظاہرہ پیش کیا۔ کالج کے ٹائیگر اسکواڈ کی جانب سے بھی خصوصی ڈرل کا مظاہرہ پیش کیا گیا۔

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق تقریب میں سائنس اینڈ آرٹس نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں کیڈٹس کے تیار کردہ ماڈلز اور فن پارے رکھے گئے تھے۔

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے تقریب کے آخر میں گزشتہ سال بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کیڈٹس اور اساتذہ میں انعامات تقسیم کئے۔

Related Posts