کراچی:سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بننے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے پیپلزپارٹی کے سید یوسف رضا گیلانی کو نشانے پر رکھ لیا، ٹوئٹر پر میمز کا طوفان، ارطغرل غازی کے کردوغلو سے ملادیا گیا۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کو پی ڈی ایم نے سینیٹر بنوایااور پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ نے ہی آپ کو چیئرمین سینیٹ کا امیدوار نامزد کیا تھا جبکہ یہ طے پایا تھا کہ اپوزیشن لیڈر ن لیگ کا ہوگا لیکن آپ نے چیئرمین کا الیکشن ہار نے کے بعد کردوغلو جیسے کام کرنا شروع کر دیے ہیں۔
واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے یوسف رضا گیلانی کو 11 جماعتی اپوزیشن اتحاد نے پہلے سینیٹ کی نشست کیلئے مشترکہ امیدوار بعدازاں چیئرمین کا امیدوار نامزد کیا تھا، پی پی رہنماء اسلام آباد کی نشست پر تو کامیاب ہوگئے تاہم چیئرمین کا الیکشن ہار گئے تھے۔
یوسف رضا گیلانی صاحب آپ کو شرم آنی چاہیے،PDM نے آپ کو سینیٹر بنوایا اور اسی PDM نے فیصلہ کیا تھا کہ آپ چٸیرمین سینٹ کے امیدوار ہوں گے اور اپوزیشن لیڈر ن لیگ کا ہوگا، لیکن آپ نے کیا کیا؟
چٸیرمین سینٹ کا الیکشن ہارنے کے بعد آپ نے تو کردوغلو جیسے کام کرنا شروع کر دیے۔— Maryam Nawaz Sharif (@Shamsa_Nawaz) March 26, 2021
چیئرمین کا الیکشن ہارنے کے بعد اپوزیشن اتحاد کے ساتھ ملکر مشترکہ اپوزیشن لیڈر لانے کے بجائے یوسف رضا گیلانی خود اپوزیشن لیڈر بن گئے ہیں جس پر انہیں ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی کے پہلے سیزن میں غدار کا کردار ادا کرنے والے کردوغلو سے تشبیہ دی جارہی ہے۔
دیکھا جو کھا کے “ تِیر “ کمیں گاہ کی طرف
اپنے ہی دوستوں سے ملاقات ہو گئی#پیپلزپارٹی_دھوکےباز pic.twitter.com/4BgQSUgcJH— کھریاں کھریاں (@RashidMurad) March 26, 2021