مریخ پر زندگی کی تلاش کا مشن، ناسا نے سرخ سیارے کی نئی تصاویر جاری کردیں

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مریخ پر زندگی کی تلاش کا مشن، ناسا نے سرخ سیارے کی نئی تصاویر جاری کردیں
مریخ پر زندگی کی تلاش کا مشن، ناسا نے سرخ سیارے کی نئی تصاویر جاری کردیں

امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے مریخ پر زندگی کی تلاش کے مشن کے دوران سرخ سیارے کی نئی تصاویر جاری کی ہیں جن میں ریتیلے ٹیلے دیکھے جاسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی تحقیقاتی ادارے ناسا نے جن ریتیلے ٹیلوں کی تصاویر جاری کی ہیں وہ سرخ سیارے کے شمالی حصے میں پائے جاتے ہیں جبکہ ناسا کےآربٹر نےتصاویرگزشتہ ماہ کھینچیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں ناسا نے کہا کہ مریخ کی سطح پر گھومتے پھرتے ہوئے ہمارے آربٹر نے سرخ سیارے کے شمالی میدانوں کی تصاویر کھینچیں۔ 

ریتیلے ٹیلوں کی تصاویر سے ناسا پر مختلف گلیوں کی تشکیل سے متعلق تفصیلات پر روشنی ڈالی جاسکتی ہے۔ ناسا کا کہنا ہے کہ ریتیلے ٹیلوں کی تشکیل برف کے پگھلنے کے باعث ہوئی۔

خلائی تحقیقاتی ادارے (ناسا) کے مطابق ریت کے کچھ ٹیلے مرکزی ٹیلوں سے الگ ہوگئے تھے۔  ناسا کا مارس آربٹر 2006ء سے سرخ سیارے کی مختلف تصاویر کھینچ کر زمین پر ارسال کر رہا ہے۔

photo of the Mars Perseverance Rover descending from its skycrane

تصاویر زمین پر پہنچنے کے بعد ناسا کے سائنسدان ان کا تجزیہ کرتے ہیں اور یہ جاننے کی کوشش کی جاتی ہے کہ اگر مریخ کی سطح پر ماضی میں کبھی پانی موجود تھا، تو آج کیوں نہیں؟ پانی کو زندگی کی تلاش کا سب سے بڑا محرک سمجھا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل امریکی خلائی تحقیقی ادارے ’’ناسا‘‘ نے مریخ پر اُترنے والے اپنے خلائی مشن ’’مارس پرزیورینس روور‘‘ کی ویڈیو کے علاوہ مریخ کا وسیع منظر نامہ (پینوراما) اور ریکارڈ کی گئی ’’مریخی آوازیں‘‘ آن لائن جاری کردیں۔

ویڈیو میں ’’پرزیورینس‘‘ کو کئی کلومیٹر اونچائی سے مریخی سطح پر اُترتے ہوئے دیکھا جاسکتا تھا۔گزشتہ ماہ پینوراما بھی جاری کیا گیا جس میں کئی تصاویر جوڑ کر بنائی گئیں۔ ناسا کے کیمرے نے مریخ کے 360 درجے تک مناظر ریکارڈ کیے۔ 

مزید پڑھیں: ناسا نے مریخ کی تازہ ترین تصاویر،ویڈیو اور آوازیں جاری کردیں

Related Posts