کراچی: شب برات کے موقع پر سندھ حکومت نے صوبے بھر میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کااعلان کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے تمام سرکاری اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
ترجمان سندھ حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق شب برات کے موقع پر 30 مارچ بروز منگل کو صوبے بھر کے تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
صوبے کے تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ سندھ حکومت نے شب برات کے موقع پر صوبے بھر میں 30 مارچ کے روز عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
منگل 30 مارچ کے روز صوبے بھر کے نجی و سرکاری تعلیمی اداروں میں شب برات کے موقعے پر چھٹی ہوگی۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب 15 شعبان کو شبِ برات ہوگی۔