گیلانی کے اپوزیشن لیڈر بننے سے جاتی امراء میں صف ماتم بچھ گئی ہے،فردوس عاشق اعوان

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گیلانی کے اپوزیشن لیڈر بننے سے جاتی امراء میں صف ماتم بچھ گئی ہے،فردوس عاشق اعوان
گیلانی کے اپوزیشن لیڈر بننے سے جاتی امراء میں صف ماتم بچھ گئی ہے،فردوس عاشق اعوان

لاہور: معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کے سینٹ میں اپوزیشن لیڈر بننے سے جاتی امراء میں صف ماتم بچھ گئی۔ جعلی راجکماری نوجوانوں کو اداروں کے خلاف اکسا رہی ہیں اور عوام کو کرونا کی بھٹی میں جلانا چاہتی ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کا عہدہ سنبھالنے سے ثابت ہوا کہ ن لیگ ایک بار پھر پیپلز پارٹی کے ہاتھوں ماری گئی ہے اور جاتی امراء میں صف ماتم بچھ گئی ہے۔ جعلی راجکماری پھولن دیوی بن کر نیب میں داخل ہونے کا خواب دیکھ رہی تھی اور فلمی سین پیدا کرنا چاہتی تھی۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے اس ملک میں ایک ایسا خاندان اقتدار میں رہا جس نے ایوانوں میں بیٹھ کر اداروں کو کمزور کیا اور اپوزیشن میں بیٹھ کر اداروں کے خلاف پراپیگنڈہ کیا۔ جب وہ جیل کے اندر ہوتی ہے تو ٹریجڈی فلم ہوتی ہے جب باہر ہوتی ہے تو ایڈونچرفلم بنتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جعلی راجکماری کو کہنا چاہتی ہوں کہ آپ کو سزا دی گئی ہے اور نااہل کیا گیا ہے۔ ناصر لوتا نے نیب میں آکر بیان دیا ہے کہ اس نے آپ کے ساتھ کوئی کاروبار نہیں کیا بلکہ آپ ہی کے پیسے آپ کے اکاونٹ میں جمع کرواتا رہا۔ اگر آپ کا دامن داغدار نہیں تو آپ جواب دیں کیونکہ آپ تین دفعہ کے وزیراعظم کی لاڈلی بیٹی ہیں،آپ نے ظل سبحانی کے اقتدار میں مزے لوٹے ہیں،اب آپ کی ناگواری سمجھ سے باہر ہے۔

ڈاکٹر فردوس نے کہا کہ جعلی راجکماری نوجوانوں کو اداروں کے خلاف اکسا رہی ہیں اور عوام کو کرونا کی بھٹی میں جلانا چاہتی ہیں جبکہ ان کے اپنے بھائی لندن میں سکون سے بیٹھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیب ایک آزاد ادارہ ہے اور یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اس کے فیصلوں کی عزت کریں۔

یہ بھی پڑھیں : پی ڈی ایم کی تحریک جمہوریت کی بحالی کیلئے ہے،بیرسٹرمرتضیٰ وہاب

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کا جو حال زرداری نے کر دیا ہے ان کی حالت قابل رحم ہے مجھے ان سے ہمدردی ہے جن کے ساتھ مولانا صاحب کھڑے تھے انہوں نے برادر یوسف کی طرح مولانا کوکنویں میں دھکیل دیا ہے۔یہ حکومت آئینی اور جمہوری طریقے سے آئی ہے اور اپنی مدت پوری کرے گی۔

Related Posts