پی ڈی ایم کی تحریک جمہوریت کی بحالی کیلئے ہے،بیرسٹرمرتضیٰ وہاب

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sindh Cabinet approves appointment of Murtaza Wahab as Administrator Karachi

کراچی:سندھ حکومت کے ترجمان اور مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اشتراک پر یقین رکھتی ہے، پی ڈی ایم جمہوریت کی بحالی کیلئے ہے، عوام کی بہتری کیلئے جس بھی اشتراک کی ضرورت ہوئی کریں گے۔

سندھ حکومت کے ترجمان اور مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت گلگت کالونی کورنگی میں میں ازسرنو تعمیر شدہ پارک محمد علی صدپارہ کے نام سے منسوب پارک کا افتتاح کیا۔

ترجمان سندھ حکومت نے سادہ و پروقار افتتاحی تقریب میں کہا کہ محمد علی صد پارہ پارک میں بچوں کے کھیلنے کے لئے جھولے بھی نصب کیئے گئے ہیں پہلے یہ پلاٹ خالی تھا اس میں کچرا پڑا ہوتا تھا اب کورنگی کی انتظامیہ نے کے الیکٹرک کے اشتراک سے یہ پارک تیار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو جگہ تباہی کا شکار تھی اسے خوبصورت پارک میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ آج جو بچے یہاں موجود ہیں ان کے چہرے پر خوشی موجود ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں کے الیکٹرک اور ڈی ایم سی کورنگی کا شکر گزار ہوں اور امید ہے اس پارک کا اسی طرز پر خیال رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس پارک کو کوہ پیما محمد علی صد پارہ سے موسوم کیا گیا ہے اور بہتری کا سفر اسی طرح چلتا رہیگا اور 16ہزار روڈ سمیت دیگر علاقوں میں ترقیاتی کام جاری ہیں۔

بعد ازاں ترجمان سندھ حکومت نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کی بحالی کیلئے پیپلز پارٹی اشتراک پر یقین رکھتی ہے اور اسی مقصد کے حصول کیلئے پی ڈی ایم کے ساتھ اشتراک جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ کتوں کے کاٹے کی ویکیسن اور ایم پی اے کی وقتی معطلی سے متعلق معاملہ کو دیکھ رہے ہیں کیونکہ فیصلہ میں ابہام تھا کتوں کے کاٹنے کے واقعات کی ذمہ داری میونسپل اداروں کی ہے ایم پی اے کی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنا مقف بار بار پیش کررہے ہیں۔جس ضلع میں ہم اس وقت موجود ہیں پہلے یہ ایم کیو ایم کا گڑھ تھا۔ اس علاقے کی حالت اب بھی ویسی ہی ہے مگر ہم ترقیاتی کاموں کا تسلسل جاری رکھیں گے۔

Related Posts