پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 204.54پوائنس کی مندی ریکارڈ کی گئی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 204.54پوائنس کی مندی ریکارڈ کی گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 204.54پوائنس کی مندی ریکارڈ کی گئی

کراچی: رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز (جمعہ) کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 204.54 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے آرڈیننس جاری کیے جانے کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج پورے کاروباری روز کے دوران سرمایہ کاروں نے ٹریڈنگ میں دلچسپی نہیں لی، جس کے باعث آج پورے کاروباری روز کے دوران مندی چھائی رہی۔

آج مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام 204.54 پوائنٹس کی مندی سے ہوا جس کے باعث انڈیکس کی 2 حدیں گر گئیں، گرنے والی حدوں میں 45700، 45600 کی حدیں شامل ہیں جبکہ 100 انڈیکس 45521.63 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.45 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی اور 32 کروڑ 1 لاکھ 21 ہزار 647 شیئرز کا لین دین ہوا سرمایہ کاروں کو 30 ارب روپے کے قریب نقصان برداشت کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ ملک میں ان دنوں غیر یقینی صورتحال کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں زیادہ تر مندی کی صورتحال دیکھنے کو مل رہی ہے۔

Related Posts