راولپنڈی پولیس نے 9سالہ زینب سے زیادتی و قتل کے ملزمان کا سراغ لگالیا،3 گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

rape and murder

راولپنڈی :تھانہ سول لائنز کی حدود میں نو سالہ معصوم زینب سے زیادتی وقتل میں بابر مسیح ،اس کا دوست اور بابر مسیح کی بیوی ملوث نکلے، سی پی او راولپنڈی نے زینب کے گھر کا دورہ کرکے والدین کو تفتیش میں ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کردیا ۔

سی پی او راولپنڈی کے مطابق تھانہ سول لائنز پولیس نے اب تک ہونے والی تحقیقات کی روشنی میں ملزمہ کویتا عرف انیقہ اور دوسرے ملزم عدنان کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔

تفتیش کے مطابق بچی کو گھر سے تقریبا شام چھ بجے کے قریب بابر مسیح کی بیوی کویتا عرف انیقہ کی بلا کر لے گئی تھی پھر گھر میں موجود بابر مسیح اور دوسرے خونی درندے عدنان نے بچی سے باری باری زیادتی کی جب بچی کے چیخنے چلانے کی آواز آئی تو وہ وحشی درندوں نے فوری طور پر بچی کا گلا دبا کر مار دیا اور لاش کو اپنے ہی بیڈ کے نیچے چھپا دیا اور پھر قتل بابر اہل محلہ کے ساتھ معصوم زینب کی تلاش بھی کرتا رہا۔

مزید پڑھیں:تین سالہ بچی حریم کی لاش نالے سے برآمد،متاثرین کا انصاف کا مطالبہ

محلے کے بچوں نے مقتول زینب کی جوتی بابر مسیح کے گھر برآمد کی اس کے بعد پولیس نے تحقیقات کا رخ تبدیل کیا اور ملزمان کو مکمل تفتیش کے بعد حراست میں لے لیا ۔

سی پی او راولپنڈی کا کہنا ہے کہ ملزمان کسی بھی صورت بچ نہیں سکتے، انہوں نے ایک بچی کے ساتھ زیادتی کی پھر اس جان سے مار دیا، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں زیادتی کرنا اور گلا دبا کر مارنا ثابت ہو چکا ہے اس لیے ان ملزمان کو کوئی قانون نہیں بچا سکتا ، ملزمان کو قانون کے مطابق کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا اور لواحقین کو انصاف دلایا جائے گا۔

Related Posts