کراچی کے ضلع وسطی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 8 اپریل تک توسیع

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

NCOC announced a new Corona policy

کراچی :کورونا کیسز میں اضافے کے باعث کراچی کے ضلع وسطی کے علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن میں 8 اپریل پرتوسیع ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے ذریعہ ہاٹ اسپاٹ علاقوں کی نشاندہی کے بعد لاک ڈاؤن مزید سخت کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد اور لیاقت آباد کی پانچ یونین کونسلوں اور یونٹوں میں 8 اپریل تک مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن جاری رہے گا۔

مقامی لوگوں کو متاثرہ علاقوں میں فیس ماسک پہننے اور معاشرتی فاصلہ برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ غیر ضروری نقل مکانی اور ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ کاروباری اور صنعتی سرگرمیوں کے ساتھ عوامی اجتماعات کی بھی اجازت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کے4368 نئے کیسز سامنے آگئے، وباء نے مزید63 پاکستانیوں کی زندگیاں چھین لیں، اموات کی مجموعی تعداد 14ہزار91ہوگئی۔

مزید پڑھیں:پاکستان چین سے کورونادو ویکسین کی 7 ملین خوراکیں خریدے گا

این سی اوسی کے مطابق ملک میں 24گھنٹوں میں کورونا کے 42ہزار418ٹیسٹ کیے گئے ، کورونا کے4368 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 6 لاکھ45 ہزار 356 ہوگئی جبکہ ملک میں کورونا سے صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد 5لاکھ91ہزار145ہوگئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں24گھنٹوں کےدوران کوروناسے63افرادانتقال کرگئے، ملک میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 14ہزار91ہوگئی۔

Related Posts