پاکستان کرکٹ ٹیم چارٹر ڈ فلائٹ کے ذریعے آج جنوبی افریقہ روانہ ہوگی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan team to depart for South Africa today

لاہور :کورونا وائرس کے ٹیسٹ منفی آنے کے بعد 22 کھلاڑیوں اور 13 آفیشلز پر مشتمل پاکستان کرکٹ ٹیم آج چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے جنوبی افریقہ روانہ ہوگی۔

جنوبی افریقہ کے دورے میں پاکستانی ٹیم 2 سے 7 اپریل تک آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کے تین میچز اور 10 سے 16 اپریل تک چار ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔ اس کے بعد ٹیم 12 مئی کو وطن واپس آنے سے پہلے تین ٹی ٹوئنٹی اور دو ٹیسٹ میچوں کے لئے زمبابوے کے لئے روانہ ہوگی۔

اسکواڈ کے ایک ممبر نے ٹیم کے بائیوسیکیورببل میں داخل ہونے سے پہلے کورونا وائرس کامثبت تجربہ کیا تھا تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑی کی شناخت ظاہرنہیں کی۔

منفی جانچ کے بعد ٹیم گذشتہ ہفتے بائیو سیکیورببل میں داخل ہوئی اور بعدازاں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں تربیتی سیشن میں حصہ لیا۔ دوسری جانب مڈل آرڈر بیٹسمین سعود شکیل بائیں ٹانگ میں انجری کی وجہ سے دورے سے دستبردار ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں:ماہرہ خان کی ویب سیریز، شعیب ملک بھی اداکاری کے میدان میں کود پڑے

سلیکشن کمیٹی نے ٹیم مینجمنٹ کی مشاورت سے سعود شکیل کی جگہ آصف علی کوشامل کرلیاہے جو پہلے ہی جنوبی افریقہ اور زمبابوے میں سیریز کے لئے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

پاکستانی اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔
ٹی ٹوئنٹی کیلئے بابر اعظم کپتان ، شاداب خان نائب کپتان ، ارشد اقبال ، آصف علی ، دانش عزیز ، فہیم اشرف ، حیدر علی ، حارث رؤف ، حسن علی ، محمد حفیظ ، محمد حسنین ، محمد نواز ، محمد رضوان ، محمد وسیم جونیئر، سرفراز احمد ، شاہین شاہ آفریدی ، شرجیل خان اور عثمان قادر شامل ہیں۔

ٹیسٹ اسکواڈبابر اعظم کپتان ، محمد رضوان نائب کپتان، عبداللہ شفیق ، عابد علی ، اظہر علی ، فہیم اشرف ، فواد عالم ، حارث رؤف ، حسن علی ، عمران بٹ ، محمد نواز ، نعمان علی ، ساجد خان ، سلمان علی آغا ، سرفراز احمد ، سعود شکیل ، شاہین شاہ آفریدی ، شاہنواز دہانی ، تابش خان اور زاہد محمودپر مشتمل ہے۔

ون ڈے اسکواڈ میں بابر اعظم کپتان ، شاداب خان نائب کپتان ، عبداللہ شفیق ، دانش عزیز ، فہیم اشرف ، فخر زمان ، حیدر علی ، حارث رؤف ، حسن علی ، امام الحق ، محمد حسنین ، محمد نواز ، محمد رضوان ، محمد وسیم جونیئر، سرفراز احمد ، سعود شکیل ، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان قادر شامل ہیں۔

Related Posts