پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس 45726.16 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس 45726.16 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس 45726.16 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری روز کے دوران تیزی کی صورتحال دیکھنے کو ملی، اس دوران مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 181.96 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔

ملک میں غیر یقینی صورتحال کے بعد سرمایہ کاروں کی جانب سے ایک بار پھر مارکیٹ میں دلچسپی دیکھنے کو مل رہی ہے، جس کے باعث 100انڈیکس میں تیزی کا تسلسل چل پڑا ہے، آج کاروباری روز کے دوران ٹریڈنگ کا آغاز مثبت انداز میں ہوا۔

آج کاروبار شروع ہونے کے بعد صبح دس بجے تک انڈیکس میں 313.04 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی تھی، تیزی کے تسلسل کے دوران ٹریڈنگ کی 46 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی تھی۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران کاروبار میں 450 سے زائد پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی تاہم کاروبار کے اختتام پر یہ سطح برقرار نہ رہ سکی۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا اختتام 181.96 پوائنٹس کی تیزی پر ہوا اور انڈیکس 45726.16 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

آج پورے کاروباری روز (جمعرات) کے دوران کاروبار میں 0.4 فیصد کی بہتری دیکھی گئی اور 29 کروڑ 24 لاکھ 87 ہزار 850 شیئرز کا لین دین ہوا۔ جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 25ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہوااور ان کا اعتماد مزید بحال ہوگیا۔

Related Posts