ٹرینوں میں 70 فیصد بکنگ کا حکم،ماسک کے بغیر سفر کرنیوالوں پر جرمانہ ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹرینوں میں 70 فیصد بکنگ کا حکم،ماسک کے بغیر سفر کرنیوالوں پر جرمانہ ہوگا
ٹرینوں میں 70 فیصد بکنگ کا حکم،ماسک کے بغیر سفر کرنیوالوں پر جرمانہ ہوگا

لاہور: ریلوے حکام کی جانب سے کورونا ایس او پیز کے تحت ٹرینوں میں صرف 70 فیصد بکنگ کے احکامات دے دئیے گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ملک میں کورونا کی تیسری لہر میں تیزی کے بعد این سی او سی کے فیصلے کے تحت ٹرینیں 70 فیصد مسافروں کے ساتھ چلائی جائیں گی۔

اس سلسلے میں ریلوے حکام نے ہدایات جاری کی ہیں کہ ٹرینوں کی بکنگ 70 فیصد سے زائد نہیں کی جائے گی، ریلوے اسٹیشنوں اور ٹرینوں میں مسافروں کو احتیاطی تدابیراپنانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

حکام کے مطابق ٹرین میں بغیر ماسک سفر کرنے والوں کو جرمانہ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ کورونا کیسز میں اضافے کے بعد این سی او سی نے ملک بھر میں ایک بار پھر کئی پابندیوں کا نفاذ کیا اور کاروبار بھی رات 8 بجے بند کرنے کے احکامات دئیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: سندھ حکومت کا کورونا ویکسین نہ لگوانے والے ہیلتھ ورکرز کو برطرف کرنیکا فیصلہ

Related Posts