گرم ہواؤں سے کراچی کے موسم میں تبدیلی، درجۂ حرارت 38 ڈگری تک پہنچ گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گرم ہواؤں سے کراچی کے موسم میں تبدیلی، درجۂ حرارت 38 ڈگری تک پہنچ گیا
گرم ہواؤں سے کراچی کے موسم میں تبدیلی، درجۂ حرارت 38 ڈگری تک پہنچ گیا

کراچی میں داخل ہونے والی گرم ہواؤں کے باعث موسم تبدیل ہوگیا، درجۂ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمۂ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ کراچی میں آج درجۂ حرارت 36سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔ آج سے کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے اور ہیٹ ویو بڑھنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سے کراچی کے درجۂ حرارت میں 4 سے 6 ڈگری تک اضافے کا امکان ہے۔ 30 مارچ کے بعد یہ درجۂ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ بھی ہوسکتا ہے۔ ہیٹ ویوز کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

شہرِ قائد سے ہواؤں کا مغربی سسٹم رخصت ہونے کے باعث ہواؤں کا رخ تبدیل ہوچکا ہے۔ کراچی میں شمال مغرب سے خشک اور گرم ہوائیں چلنا شروع ہوگئیں۔وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔ 

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں مارچ کے دوران اوسطاً 32.4ڈگری درجۂ حرارت رہا، تاہم آئندہ ماہ اپریل اور مئی کے دوران اوسط درجۂ حرارت میں ڈرامائی تبدیلی واقع ہوسکتی ہے۔ شہری گھروں سے باہر نکلتے وقت احتیاط کریں۔ 

یہ بھی پڑھیں: ہندو ملازمین کیلئے خوشخبری، ہولی پر ایڈوانس تنخواہ دینے کی ہدایت 

Related Posts