نیویارک:پاکستان کی نوجوان اداکارہ ہانیہ عامر کی ڈانس ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی۔ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر دوست کے ہمراہ ڈانس کی ویڈیو شیئر کی۔
اس دوران یہ دونوں امریکی شہر لاس ویگاس کے ریسٹورنٹ میں کھانے کا انتظار کر رہے تھے،ہانیہ عامر کی ویڈیو کو 5 لاکھ 15 ہزار سے زائد بار دیکھا گیاجبکہ متعدد کمنٹس بھی لکھے گئے۔
مزید پڑھیں: صبا قمر نے ساحل سمندر پر بنی اپنی بولڈ تصاویر خود سوشل میڈیا پر وائرل کردیں
اس سے قبل پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی رقص کرتے ہوئے نئی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی تھی جس پر ان کے مداحوں کی جانب سے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا گیا۔
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کے رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس پر مداحوں کی اکثریت ناپسندیدگی کا اظہار کرتی نظر آتی ہے۔
اداکارہ ہانیہ عامر کے رقص پر مبنی یہ کوئی پہلی ویڈیو نہیں ہے۔ قبل ازیں گزشتہ برس بھی ہانیہ عامر کے ڈانس کی ایک ویڈیو ریلیز منظرِ عام پر آئی تھی۔ تازہ ترین ویڈیو میں ہانیہ عامر رقص کرتی نظر آتی ہیں۔