آئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈنے پاکستان کو50کروڑڈالرقرض جاری کرنے کی منظوری دے دی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

IMF likly to resume stalled $6bn loan programme to Pakistan

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر قرض جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قرض کی حالیہ قسط پاکستان کو بجٹ سپورٹ کے طور پر جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آئی ایم ایف نے 50 کروڑ ڈالر قرض منظوری کا اعلامیہ بھی جاری کردیا۔

آئی ایم ایف اعلامیے میں کہا گیا کہ عالمی مالیاتی فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے مالیاتی امور کا جائزہ مکمل کرنے کے بعد قرض جاری کرنے کی منظوری دی۔ 50 کروڑ ڈالر کی قسط بجٹ سپورٹ کے طور پر دیں گے۔

قبل ازیں جولائی 2019ء میں آئی ایم ایف نے پروگرام کو پہلی بار منظور کیا۔ مجموعی طور پر آئی ایم ایف نے توسیعی فنڈ کی سہولت کے تحت 2 ارب ڈالرز فراہم کیے۔ آئی ایم ایف نے پاکستانی شہریوں کی جانی و مالی امداد کیلئے حکومتی پالیسیوں کو مبصرانہ قرار دیا ہے۔

دوسری جانب عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کی شرحِ نمو میں اضافے اور اداروں کی معاشی و مالیاتی اصلاحات پر اقدامات کو جارحانہ قرار دیتے ہوئے مؤثر حکومتی پالیسیوں کا اعتراف کیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: اپنی آزادی آئی ایم ایف کے سپرد نہیں کرنے دینگے، محمد زبیر

Related Posts