جنیوا: دُنیا بھر میں کورونا سے 12 کروڑ 54 لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 27 لاکھ 56 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 12کروڑ 54لاکھ 24ہزار136افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس سے متاثرہ 27 لاکھ 56ہزار 662 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
مہلک کورونا وائرس کا شکار ہونے والے91ہزار600فراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 13لاکھ 79ہزار321 ہو گئی۔
کورونا وائرس کے متاثرین میں سے 10 کروڑ 12لاکھ 88ہزار153افراد صحت یاب ہوئے جبکہ 2 کروڑ 12لاکھ 87 ہزار 721 افراد وائرس کے باعث معمولی تکالیف کا شکار ہیں۔
چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک جاپان، تھائی لینڈ اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، روس، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔
وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں امریکا، برازیل، بھارت، روس، فرانس، برطانیہ، اٹلی، اسپین، ترکی، جرمنی، کولمبیا، ارجنٹینا، میکسیکو اور پولینڈ شامل ہیں جبکہ کورونا نے ایران، یوکرین اور جنوبی افریقہ کو بھی متاثر کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا کی تشویشناک صورتحال،ٹرینوں میں مسافروں کی تعداد کم کرنے کا فیصلہ