پاکستان رینجرز سندھ کی گاڑی کے قریب کریکر حملہ، 2 اہلکاروں سمیت 4 افرادزخمی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان رینجرز سندھ کی گاڑی کے قریب کریکر حملہ، 2 اہلکاروں سمیت 4 افرادزخمی
پاکستان رینجرز سندھ کی گاڑی کے قریب کریکر حملہ، 2 اہلکاروں سمیت 4 افرادزخمی

کراچی : صوبہ سندھ کے شہرخیرپور میں پاکستان رینجرز سندھ کی گاڑی کے قریب کریکر حملہ ہوا جس کے نتیجے میں رینجرز کے 2 اہلکار اور 2 شہری زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ مال روڈ خیرپور پر پیش آیا جہاں کریکر حملے کے نتیجے میں 2 رینجرز اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی ہوئے۔زخمی ہونے والے رینجرز اہلکاروں اور شہریوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

سول ہسپتال خیر پور کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چاروں زخمی افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے جنہیں جلد ڈسچارج کیا جائے گا۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں رینجرز پر حملہ ہوا تھا۔ اورنگی ٹاؤن میں رینجرز پرپلانٹنڈ ریموٹ کنٹرول دھماکے کی ذمہ داری کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی نے قبول کرلی۔

ڈی آئی جی ویسٹ عاصم قائم خانی ونگ کمانڈر کرنل آفتاب نے 8 روز قبل جائے وقوعہ کا دورہ کیا، کرائم سین یونٹ نے دونوں افسران کو دھماکے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

مزید پڑھیں: کالعدم بی ایل اے نے رینجرز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

Related Posts