اسلام آباد، قبضہ مافیا سے گرین بیلٹ بھی محفوظ نہیں رہے، انتظامیہ نے چپ سادھ لی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد، قبضہ مافیا سے گرین بیلٹ بھی محفوظ نہیں رہے، انتظامیہ نے چپ سادھ لی
اسلام آباد، قبضہ مافیا سے گرین بیلٹ بھی محفوظ نہیں رہے، انتظامیہ نے چپ سادھ لی

اسلام آباد:شہر اقتدار میں وفاقی پولیس اور انتظامیہ کے قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیاں صرف دعوؤں کی حد تک دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔

فیڈرل ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی سیکٹر سی الیون ٹو کی گرین بیلٹ ناجائز قبضہ کیا جا رہا ہے،جبکہ ڈسی سی اسلام آباد بعد سب کچھ جانتے ہوئے بھی خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔

نئے تعینات آئی جی پولیس اسلام آباد کے علم میں اس قبضہ کے متعلق تمام تر معلومات ہونے کے باوجود ابھی تک کسی قسم کا کوئی ایکشن نہیں لیا گیا، قبضہ مافیا نے گرین بیلٹ پر پہلے پارک بنایا پھر اس میں بورنگ شروع کر کے سیکٹر ایف الیون ٹو کی گرین بیلٹ کی جگہ پر قبضہ شروع کردیا ہے۔

قبضہ کرنے والا وفاقی پولیس کا ریٹائرڈ آفیسر ہے،اس لیے ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے ابھی تک کسی قسم کا کوئی ایکشن نہیں لیا، گرین بیلٹ پر باقاعدہ طور پر کمرے تعمیر کیے جا رہے ہیں۔کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ یہ سراسر ظلم و زیادتی ہے کہ گرین بیلٹ بھی قبضہ مافیا سے محفوظ نہیں،چیف کمشنر نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر اس گرین بیلٹ سے قبضہ ختم کروائیں تاکہ قانون کی بالادستی قائم ہو سکے۔

Related Posts