کابل: افغانستان کے صوبے ننگرہار میں سڑک کنارے 2 بم دھماکوں کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔
غیر ملکی میڈیا سروس کے مطابق افغانستان کے صوبے ننگرہار کے شہر جلال آباد میں سڑک کنارے ہونے والے 2 مختلف بم دھماکوں کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر دھماکے کی جگہ سے شواہد اکھٹے کر لیے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی تھی۔
سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ پہلا دھماکا زراعت و لائیو اسٹاک کے دفتر کے قریب ہوا جس میں ایک شخص ہلاک جب کہ دوسرا دھماکا چوکے تلاشی کے قریب ہوا جس میں ایک شخص زخمی ہوا تھا۔ ہلاک شخص لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ دھماکوں کی ابھی تک کسی بھی گروپ کی جانب سے ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فوج کی احتجاجی مظاہرین پر فائرنگ، 1 فلسطینی جاں بحق