والدین کے درمیان طلاق کی وجہ سے راتوں رات پاکستان آنا پڑا،اداکارہ متھیرا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اداکارہ متھیرا نے پاکستان آنے کی حیران کن وجہ بتا دی
اداکارہ متھیرا نے پاکستان آنے کی حیران کن وجہ بتا دی

کراچی: پاکستان میں تنازعات کا شکار اداکارہ متھیرا نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے والد زمبانوے کے ایک معروف سیاستدان ہیں۔ متھیرا کا کہنا ہےکہ  گھریلو ناچاقی اور والدین کے درمیان طلاق ہونے کی وجہ سے راتوں رات پاکستان منتقل ہونا پڑاتھا۔

تفصیلات کے مطابق ایک مقامی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتےہوئے اداکارہ و میزبان متھیرا کا کہنا تھا کہ ان کی اپنی شادی بھی زیادہ عرصہ نہیں چل سکی تھی اور اب وہ اپنے 5 سالہ بیٹے آہل کے ساتھ رہتی ہیں۔ میزبان کے سوال پر متھیرا نے بتایا کہ آہل کا مطلب ” عظیم شہزادہ ” ہے۔

متھیرا نے مزید انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے والد زمبابوے کی اپوزیشن پارٹی سے تعلق رکھتے تھے اور روبن موگابے کے اقتدار میں آنے کے بعد وہ لندن چلے گئے تھے۔

اداکارہ نے میزبان کے سوال پر جواب دیتے ہوئے بتایا کہ میرے والد نے لندن جانے پہلے میری والدہ کو طلاق دے دی تھی، ان کا کہنا تھا کہ یہ زندگی کا خوفناک تریں واقعہ تھا جس کی وجہ سے مجھے شدید صدمہ پہنچا تھا اور ہمیں راتوں رات پاکستان منتقل ہونا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں : ویڈیو لیک ہونے کا ڈر، معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے سائبرکرائم ونگ سے رابطہ کرلیا

دوران انٹرویو متھیرا نے مزید کہا کہ اس وقت مجھے لگتا تھا کہ یہ بہت بڑا صدمہ ہے لیکن اب سوچتی ہوں تو جو ہوا ٹھیک ہی ہوا ، اگر یہ ہوتا تو میں پاکستان نہ آتی ، میں پاکستانیوں کی مشکور ہوں جنہوں نے مجھے ایک نام دیا ہے۔

Related Posts