لاہور: لیڈی ہیلتھ ورکرز اور صوبائی حکومت کے مابین مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں جس کے بعد 8 روزہ دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت اور سراپا احتجاج لیڈی ہیلتھ ورکرز کے مابین مذاکرات کامیاب رہے۔حکومت نے لیڈی ہیلتھ ورکرز کے مطالبات تسلیم کر لیے ہیں۔
صوبائی وزیر راجہ بشارت کی سربراہی میں اپ گریڈیشن کے معاملے پر کمیٹی قائم کردی گئی۔ رہنما لیڈی ہیلتھ ورکرز کا کہنا ہے کہ حکومت نے ہمارا اپ گریڈیشن کا مطالبہ تسلیم کر لیا ہے۔
خیال رہے کہ اِس سے قبل ملک بھر سے آئی ہوئی لیڈی ہیلتھ ورکرز نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں احتجاج کیلئے ڈیرے ڈال دئیے تھے۔گزشتہ برس اکتوبر کے دوران اسلام آباد میں بھی لیڈی ہیلتھ ورکرز کا دھرنا ختم ہوگیا۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں لیڈی ہیلتھ ورکرز نے 20 اکتوبر 2020ء کو دھرنا ختم کردیا جبکہ مسائل کے حل کیلئے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے لیڈی ہیلتھ ورکرز کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے دوران انہیں تمام تر مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔ملک بھر سے آئی ہوئی لیڈی ہیلتھ ورکرز نے رختِ سفر باندھنا شروع کردیا۔
مزید پڑھیں: لیڈی ہیلتھ ورکرز کا دھرنا ختم، مسائل کے حل کیلئے کمیٹی بنانے کا فیصلہ