وزیرِ اعظم کے دورۂ لاہورکے بعد بیوروکریسی میں اکھاڑپچھاڑ، کمشنر لاہور کو تبدیل کردیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ اعظم کے دورۂ لاہورکے بعد بیوروکریسی میں اکھاڑپچھاڑ، کمشنر لاہور کو تبدیل کردیا گیا
وزیرِ اعظم کے دورۂ لاہورکے بعد بیوروکریسی میں اکھاڑپچھاڑ، کمشنر لاہور کو تبدیل کردیا گیا

لاہور: وزیرِ اعظم عمران خان کے دورۂ لاہور کے بعد پنجاب کی بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ شروع ہو گئی۔ پنجاب حکومت نے سینئر انتظامی عہدیداروں، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کے علاوہ سیکریٹریز بھی تبدیل کردئیے، کمشنر لاہور، کمشنر گوجرانوالہ بن گئے۔

پنجاب حکومت کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق کیپٹن (ر) عثمان کو کمشنر لاہور تعینات کردیا گیا جس کے تحت دیگر تبدیلیاں بھی کی گئیں۔ کیپٹن عمان کمشنرلاہور ذوالفقار گھمن کی جگہ تعینات کیے گئے ہیں جو کمشنر گوجرانوالہ بنا دئیے گئے۔

نئے کمشنر گوجرانوالہ ذوالفقار گھمن ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گے۔ سارہ اسلم کو سیکریٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر، سید جاوید اقبال کو سیکریٹری زکوٰۃ و عشر اور ڈاکٹر فرح مسعود کو سیکریٹری خصوصی تعلیم مقرر کردیا گیا۔

غلام فرید سیکریٹری ایجوکیشن، منظور حسین سی ای او ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ جبکہ نائلہ باقر کو کمشنر سرگودھا کا اضافی چارج دے دیا گیا۔ پنجاب حکومت نے یہ تمام تبادلے اور تقرریاں وزیرِ اعظم کے دورۂ لاہور کے بعد کیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: گندم کی امدادی قیمت میں اضافہ، نئی قیمت 1800 روپے فی من مقرر 

Related Posts