کراچی میں کورونا ویکسینیشن سینٹر کی فہرست

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan registers 11 more corona deaths, 567 infections in a day

کراچی: محکمہ صحت سندھ کے حکام نے شہر کے مختلف علاقوں میں کورونا سے بچاؤ کے حفاظتی مراکز قائم کردیئے ہیں۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ بزرگ شہری اپنے قریبی صحت کے مراکز پر حاضر ہو کر کورونا سے بچاؤ کے انجیکشن لگوانے کی سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ محکمہ صحت کے حکام نے اب تک کراچی شہر کے مختلف اضلاع میں 30 سے ​​زائد ویکسی نیشن مراکز قائم کر دیئے ہیں تاکہ لوگ بغیر کسی پریشانی اور تھکاوٹ کے اپنے گھروں کے قریب کورونا ویکسین کے ٹیکے لگواسکیں۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں جگہ جگہ ویکسین سینٹرز قائم کرنے کا مقصد لوگوں کو زیادہ سے زیادہ کورونا کے ٹیکے لگانا ہے۔ ہمارا مقصد اس وبا کو زیادہ زیادہ روکنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ “اس وبا کو روکنے کا واحد حل ویکسین کی خوراک لینا سے ممکن ہے۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ کورونا ایس او پیز پر زیادہ سے زیادہ عمل کریں تاکہ اس موذی مرض سے بچا جاسکے۔”

رجسٹریشن کا عمل

محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ بزرگ شہری اپنا 13 ہندسوں کا ( سی این آئی سی ) نمبر 1166 پر بھیجیں اور پن کوڈ حاصل کریں ۔ اس عمل کا مقصد رش سے لوگوں کو بچانا ہے۔ کراچی میں کووڈ 19 ویکسین کے مراکز کی فہرست درجہ ذیل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وفاق نے جناح اسپتال کو بورڈ آف گورنرز کے ماتحت کرنے کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا

ضلع وسطی

سندھ گورنمنٹ چلڈرن اسپتال

سندھ گورنمنٹ ہسپتال لیاقت آباد

سندھ گورنمنٹ اسپتال ، نیو کراچی

اربن ہیلتھ سنٹر ، گوہرآباد

یو ایچ سی 5 سی نارتھ کراچی

ضلع جنوبی

ایس آئی یو ٹی  صبح 9 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک کھلا رہتا ہے اور عام تعطیلات پر بند رہے گا۔

خالق دینا ہال صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک لوگوں کو ویکسین فراہم کرے گا۔

جناح اسپتال

سول اسپتال

ضلع وسطی

ڈاؤ اوجھا کیمپس

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال

زچہ و بچہ صحت اسپتال پی آئ بی کالونی

گورنمنٹ سندھ میڈیکل اسپتال

لیاقت نیشنل اسپتال

ضلع ملیر

سی وی سی کڈنی سینٹر

یو ایچ یو تھڈونالو

آر ایچ سی مراد میمن

ضلع مغربی

سندھ گورنمنٹ قطر اسپتال

یو ایچ سی 15 اورنگی ٹاؤن

سندھ گورنمنٹ اسپتال منصور نگر

آر ایچ سی شیرشاہ

آر ایچ ایس منگھو پیر

آر ایچ سی بلدیہ ٹاؤن

ضلع کورنگی

ایس جی ایچ کورنگی نمبر 5

ایس جی ایچ سعود آباد

ایس جی ایچ ملیر

ایس جی ایچ اسپتال کورنگی

Related Posts